تازہ تر ین

ٹوئٹر میں ایک اور بڑی تبدیلی خاموشی سے کردی گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) اکتوبر میں ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر میں لگ بھگ روزانہ کی بنیاد پر نئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔
8 ڈالرز ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک اور دیگر تبدیلیاں اب تک ٹوئٹر میں کی جاچکی ہیں۔ایلون مسک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں کی جانے والی تبدیلیوں سے صارفین کو آگاہ کیا جاتا ہے۔
ایسی ہی ایک تبدیلی ٹوئٹر میں خاموشی سے کی گئی جس کی تصدیق اب ایلون مسک نے کی ہے۔
ٹوئٹر میں اب تک ویب، اینڈرائیڈ یا آئی فون سے ٹوئٹ کیے جانے صارفین کو علم ہوجاتا تھا کہ یہ ٹوئٹ کس ذریعے سے کی گئی۔
مگر اب ٹوئٹر میں ڈیوائس لیبل نامی اس فیچر کو ختم کردیا گیا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں اس بارے میں بتایا گیا تھا جس پر ایلون مسک نے جواب دیتے ہوئے تصدیق کی۔
ٹوئٹر میں اب ٹوئٹ کرنے پر دیگر افراد کو علم نہیں ہوسکے گا کہ یہ میسج اینڈرائیڈ، آئی فون یا ویب کہاں سے پوسٹ کیا گیا۔
خیال رہے کہ یہ فیچر اکثر اینڈرائیڈ فونز بنانے والی کمپنیوں کے لیے شرمندگی کا باعث بن جاتا تھا جو اپنے فون کی تشہیر کے لیے آئی فون سے ٹوئٹ کرتی تھیں۔
اس سے قبل ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئٹر میں میوٹ اور بلاک سگنلز کو بلیو ویری فائیڈ کے لیے ضم کیا جارہا ہے۔
ایلون مسک کی جانب سے 17 دسمبر کو ان صحافیوں کے اکاؤنٹس بھی بحال کردیا گیا تھا جن کو 16 دسمبر کو معطل کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv