تازہ تر ین

مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد جیف بیزوس کیا خرید رہے ہیں؟

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اب ایمازون کے بانی جیف بیزوس امریکی فٹبال ٹیم واشنگٹن کمانڈرز خریدنے پر غور کررہے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جیف بیزوس اور انٹرٹینمنٹ کمپنی روک نیشن کے بانی جے زی واشنگٹن کمانڈرز کو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دونوں شخصیات نے امریکی فٹبال ٹیم خریدنے پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ دونوں نے اب تک واشنگٹن کمانڈرز کے مالکان سے بات کی ہے یا نہیں۔دوسری جانب واشنگٹن کمانڈرز کے مالک ڈینیل مارک نے اس حوالے سے کہا کہ وہ ٹیم کو فروخت کرنے کے بارے میں سوچ چکے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے لین دین پر غور کرنے کے لیے بینک آف امریکا سکیورٹیز کی خدمات حاصل کی ہیں۔
خیال رہے کہ ٹیم کو خریدنے سے متعلق جیف بیزوس اور جے زی نے خود باضابطہ طور پر کسی قسم کا بیان نہیں دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv