تازہ تر ین

تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کے معاملے میں اپنا کام کینیا میں مکمل کرلیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے معاملے پر پاکستان کینیا حکومت سے رابطے میں ہے اور دو رکنی ٹیم نے اپنا کام مکمل کر لیا جبکہ ٹیم اپنی رہورٹ وزرات داخلہ کو دے گی۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا دورہ کیا، یہ نیشنل پیپلز کانفرنس کے انعقاد کے بعد ان کا پہلا دورہ تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر شی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، دونوں ملکوں نے باہمی تزویراتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں ملکوں نے ایم ایل ون منصوبے اور کراچی سرکلر ریلوے کےمنصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اضافی 500 ملین کی امداد کا اعلان کیا، چین پاکستان کو 500 ٹن یوریا بھی دے گا، سی پیک صرف پاکستان ہی نہیں پورے خطے کی ترقی کا دور رس منصوبہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv