تازہ تر ین

نامور اداکارسید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس گزرگئے

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ناموراداکارسید کمال کو مداحوں سے بچھڑے تیرہ برس گزرگئے۔ لیجنڈ اداکا رنے 84 فلموں میں کام کیا۔ بہترین اداکاری پر انہیں متعدد ایوارڈزسے بھی نوازا گیا۔
سید کمال 27 اپریل 1937ء کوبھارتی شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے، ان کی فلمی زندگی کا آغاز قیام پاکستان سے قبل ممبئی میں بننے والی فلم ’’باغی سردار‘‘ کے ایک مختصر سے کردار سے ہوا۔۔
انڈیا میں چند ایک فلمیں کرنے کے بعدسید کمال پاکستان آگئے۔ بھارت کے نامور اداکار راج کپور سے مشابہت کی وجہ سے سید کمال کو پاکستان کا راج کپور بھی کہا جاتا تھا ۔
بہترین اداکاری پر لاتعدادایوارڈز اپنے نام کرنے والے لیجنڈ فنکار نے 84 فلموں میں کام کیا ،،جن میں 75 اردو ، 8 پنجابی اور ایک پشتو فلم شامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv