تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مخدوم طارق محمود الحسن نے ملاقات کی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے مخدوم طارق محمود الحسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، عمران خان کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، افسوس کہ موجودہ وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں ووٹ کا حق چھین لیا، ووٹ کا حق واپس لے کر سمندر پار پاکستانیوں کو ان کے جائز حق سے محروم کیا گیا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتے، حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv