تازہ تر ین

پاکستانی فلم’منی بیک گارنٹی‘ 2023 میں ریلیز کی جائے گی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف کمرشل ڈائریکٹر اور کامیڈین فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ اگلے برس 21 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔
فلم میں معروف ادکار فواد خان کے ساتھ سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی ادکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جبکہ شینیرا اکرم کی اداکاری کا اس فلم سے ڈیبیو ہوگا۔
فیصل قریشی، اداکار فواد خان ،عائشہ عمر، مانی، وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شینیرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شئیر کیا گیا۔
’منی بیک گارنٹی‘ کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید، شایان خان، مانی، علی سفینہ، مرحوم احمد بلال، عدنان جعفر، شفاعت علی ، اقدس وسیم ، عائشہ عمر ، کرن ملک اور حنا دلپزیر بھی شامل ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کراچی اور تھائی لینڈ کے کچھ حصوں میں کی گئی ہے۔
فلم کو 2020 میں ریلیز ہونا تھا لیکن وبائی مرض کوڈ 19 کی وجہ سے ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv