تازہ تر ین

پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ کا الزام ثابت، الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد، لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا متفقہ فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز وصول کئے جن کو مخفی رکھا گیا، 13 بینک اکاونٹس بھی چھپائے گئے۔
بڑےکیس کابڑافیصلہ، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے34 غیر ملکیوں اور عارف نقوی سے فنڈز لیے، 8 اکائونٹس کو اون کیا جبکہ 13 اکائونٹس پوشیدہ رکھے، پی ٹی آئی سربراہ نے سال 2008 سے 2013 تک غلط ڈیکلریشن دیئے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کمیشن مطمئن ہو گیا ہے کہ مختلف کمپنیوں سے بھی فنڈنگ لی گئی جو ممنوع ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈز وصول کرنے پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv