تازہ تر ین

افغانستان میں زلزلہ: طالبان نے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

افغانستان : (ویب ڈیسک) افغانستان میں ہولناک زلزلے کے بعد طالبان نے ملک کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان افغان وزارت خارجہ عبدالقہار بلخی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ افغانوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے۔ترجمان نے کہا کہ پابندیاں ہٹا کر افغان اثاثے غیر منجمد کرکے افغانوں کو جینے کا حق دیا جائے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں21, 22 جون کی درمیانی شب 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہیں اور ہزاروں افراد گھروں سے بے گھر ہوگئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv