تازہ تر ین

ٹک ٹاکر ڈولی کی گرفتاری کیلئے پولیس لاہور روانہ، 3ساتھی پکڑے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مارگلہ پر آگ لگانے والی ٹک ٹاکر کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع ٹک ٹاکر ڈولی کو گرفتار کرنے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور روانہ ہو گئی۔اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھیوں کو اسلام آباد سے حراست میں لے لیا گیا جس میں ایڈیٹر اور کیمرہ مین شامل ہیں۔ڈولی نامی ٹک ٹاکر کے خلاف تھانہ کوہسار میں سی ڈی اے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے ، جس میں خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی ہے ، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوئے اور آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ۔گزشتہ روز انکشاف ہوا تھا کہ مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے میں ٹک ٹاکرز کا ہاتھ ہے ، اس حوالے سے 2 نوجوانوں کیلئے ویڈیو سامنے آئی جس میں ٹک ٹاکرز کو لائیٹر سے آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ایک اور ویڈیو میں معروف خاتون ٹک ٹاکر بھی مارگلہ پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک بناتی نظر آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا گیا اور متعلقہ حکام سے مذکورہ ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی گئی ، صارفین نے ٹک ٹاکرز کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv