تازہ تر ین

جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات کی تقریب، آرمی چیف نےافسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز، تمغہ بسالت سےنوازا

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترین خدمات سرانجام دینے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نواز دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے افسران کو اعزازات دینے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازات تقسیم کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر 48 افسران کو ستارہ امتیار (ملٹری)، سات افسروں ، تین جونیئر کمیشنڈ افسران (جے او سی) اور 30 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہدا کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کی تقریب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم پھر مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم محفوظ پاکستان میں رات کو آرام سے سوتے ہیں۔ یہ جوانوں کے خون کی قربانی کی وجہ سے ممکن ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہتا ہوں اصل ہیرو ہمارے شہید ہیں۔ جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ قومیں مٹ جایا کرتی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ میں یہ مانتا ہوں کہ کوئی بھی دیکھ بھال اور مراعات شہادت کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک والداور والدہ کیلئے، جب تک وہ اس دُنیا میں زندہ ہیں اُن کا بچہ اُن کی نظر کے سامنے ضرور روز آئے گا، روز اُن کو یاد آئے گا۔ ایک بیوہ جس کا خاوند اُس کے ہاتھ سے چلا گیا اور وہ بچے جن کے سر سے باپ کی شفقت اُٹھ گئی ہے، اُن کو بھی اُس کی کمی ضرور محسوس ہو گی اور اس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ فوج ہی ہے جو صُبح سے لیکر شام تک پاکستان کے ہر چپہ، کیا سیلاب ہو، کیا طوفان ہو، کیازلزلہ ہو یا کووڈہو۔ہر جگہ فوج آپ کو ملے گی۔ کوئی حادثہ ہو فوج بتائے بغیر وہاں پر پہنچ جاتی ہے۔ یہ فوج ہی ہے جو صبح سے لیکر شام تک پاکستان کے ہر چپہ ہر جگہ آپ کو ملے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv