تازہ تر ین

خواتین خودکش حملہ آوروں کو تیار کیا جا رہا ہے: بلوچستان حکومت کا انکشاف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیرونی ہاتھ ہماری بلوچ خواتین کو استعمال کر رہے ہیں، خواتین خودکش حملہ آوروں کو تیار کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے تربت میں کارروائی کے دوران مکان سے خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کیا، خاتون نور جہاں اور اس کے ساتھی کا تعلق کالعدم بی ایل اے کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ سے ہے۔ آپریشن کے دوران خاتون اہل کار بھی شامل تھیں، مکان سے خودکش جیکٹ، کلاشنکوف، 9 کلو باروی مواد اور 6 ہینڈگرنیڈ ملے، مقدمہ درج کر کے خاتون سے تفتیش کی جارہی ہے، عدالت نے خاتون اور اس کے ساتھ کا 7 روزہ ریمانڈ دیا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فرح عظیم شاہ نےکہا کہ گرفتاری ہونے والی خاتون نورجہاں نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ بلوچستان میں خواتین خودکش حملہ آوروں کو تیار کیا جا رہا ہے، مجید بریگیڈ خواتین کو خودکش حملے کے لیے تیار کر رہی ہے، مارے گئے دہشت گرد اسلم عرف اچھو کی بیوی یاسمین ان کی سربراہی کر رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نورجہاں نے اعتراف کیا ہےکہ اسے دبئی سے ایک شخص ندیم کے ذریعے مالی معاونت حاصل تھی، دبئی سے پیسے دہشت گردوں کو ٹرانسفر ہونے کے معاملے پر دبئی کی حکومت سے سرکاری رابطے کیے جارہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv