تازہ تر ین

امریکا نے روسی صدر کی بیٹیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے روسی صدرکی بیٹیوں اورروسی وزیرخارجہ کی اہلیہ اوربیٹی پرپابندیاں عائد کردیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف امریکا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دو بیٹیوں کیٹرینہ اورماریا پرپابندی عائد کردی۔
صدرپوٹن کی بیٹی کیٹرینہ ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ہیں اورروس کی وزارت دفاع کے لئے کام کرتی ہیں۔ روسی صدرکی دوسری بیٹی حکومت کی امداد سے چلنے والے مختلف پروگرامز کی سربراہ ہیں۔
بائیڈن انتظامیہ کے سینئراہلکار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روسی صدرنے خاندان کے افراد کے ذریعے اپنی دولت چھپائی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کی بیٹیوں پرپابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
روسی وزیرخارجہ کی اہلیہ اوربیٹی پربھی پابندیاں لگائی گئی ہیں جبکہ روسی بینک بھی امریکا کی نئی پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv