تازہ تر ین

امریکا کا اقوام متحدہ سے روس کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

جنیوا: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے ورچوئل خطاب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کیا اقوام متحدہ کے ایک ایسے رکن ملک کو کونسل کا ممبر رہنا چاہیئے جو کسی دوسرے رکن ملک پر نہ صرف قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں کا مرتکب بھی ہوتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے روس کے یوکرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں اور اسکولوں پر بھی حملے کیے جا رہے ہیں۔ یوکرین میں روس کے جرائم میں ہر گھنٹے اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین کی اس مطالبے کی بھی حمایت کی کہ روس کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عالمی تحقیقات ہونی چاہیئے اور روس کو یوکرین حملے کے خلاف اپنے ملک میں ہونے والے احتجاج کو طاقت سے کچلنے پر بھی جوابدہ بنانا چاہیئے۔
امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اگر روسی صدر پوٹن یوکرین کی جمہوری حکومت کو گرانے کے اپنے بیان کردہ مقصد میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یوکرین میں انسانی حقوق اور انسانی بحران میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ ہمیں صدر پوٹن کو غیر مشروط طور پر جنگ ختم کرنے اور اپنی فوجیں واپس بلانے کے لیے ایک پُرعزم اور متفقہ پیغام بھیجنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ روس کے یوکرین کے حملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv