تازہ تر ین

مفت میں پی ایس ایل کھیلنے کیلئے تیار ہوں، منتخب کرلیا جائے، کپتان نمیبیا

نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کامران اکمل کی پی ایس ایل سے دستبرداری کی خبر سامنے آنے کے بعد ایراسمس نے پی ایس ایل کھیلنےکا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے کہا کہ مجھے پاکستان سپرلیگ میں منتخب کرلیا جائے، پاکستان سپر لیگ مفت میں کھیلنے کو تیار ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv