تازہ تر ین

فرخ حبیب کی میزائل فائرنگ کے کامیاب مظاہرے پر پاک بحریہ کو مبارکباد

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے زمین سے فضا  میں مار کرنے والے میزائلز کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ یہ میزائل پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں ایک اچھا اضافہ ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ آج بروز بدھ پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب ٹیسٹ فائرنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

اس موقعے پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv