تازہ تر ین

رواں سال بھی صرف سعودی شہری اور سعودیہ میں مقیم غیر ملکی حج کرسکیں گے

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حج سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

سعودی خبر رساں ادارے عرب نیوز کا بتانا ہےکہ سعودی وزارت حج کے فیصلے کے مطابق صرف سعودی شہری اور ملک میں مقیم افراد ہی رواں سال حج کرسکیں گے اور اس طرح حج کی خواہش رکھنے والے دیگر ممالک کے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور وائرس کی ابھرتی ہوئی نئی اقسام کو دیکھتے ہوئے حجاج کی تعداد کو محدود کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج نے حجاج کرام کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ رواں برس صرف 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی اور ان تمام افراد میں سعودی عرب کے شہری اور ملک میں رہنے والے غیر ملکی شامل ہوں گے۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہےکہ حج کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہےکہ وہ کسی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہوں۔

اس کے علاوہ حج کرنے کے لیے عمر کی حد 18 سے 65 سال رکھی گئی ہے اور حج کرنے کے خواہش مند افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہونا ضروری ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv