تازہ تر ین

پٹواریوں کو طلبہ کے لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ، ق لیگ کی مخالفت

‏پٹواریوں کو لیپ ٹاپ دینے کا معاملہ، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رینما مونس الٰہی نے صوبہ پنجاب میں طلبہ کی بجائے پٹواریوں کو لیپ ٹاپ دینے کی مخالفت کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مونسی الٰہی کا کہنا تھا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے پنجاب کی  یونیورسٹیوں اورتعلیمی بورڈز کے پاس موجود طلبہ کے ہزاروں لیپ ٹاپس پٹواریوں کے حوالے کرنےکا فیصلہ کیا ہے، ‏موجودہ کورونا بحران میں مستحق اورلائق طلبہ کوآن لائن تعلیم کیلئے لیپ ٹاپس کی زیادہ ضرورت ہے یا پٹواریوں کو؟

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ہائیر ایجوکیشن اس فیصلہ پرنظرثانی کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv