تازہ تر ین

امریکا: ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

امریکا (ویب ڈیسک)میں تربیتی مشق کے دوران جدید جنگی طیارہ ایف 16 گر کر تباہ ہوگیا۔ واقعہ میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں پیش آیاامریکی میڈیا کے مطابق ایف 16 سی ایم لڑاکا فیلکن طیارہ تربیتی مشق کے لیے استعمال کیاجارہا تھا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی، جس میں دیکھاجا سکتا ہے کہ رن وے کا ایک بڑا حصہ طیارے سے نکتے شعلے کی زد میں ہے، جب کہ آگ بجھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔حکام نے ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔ تاہم تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے میں صرف ایک ہی پائلٹ ہی موجود تھا۔ طیارہ گرکر تباہ ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔

ایف 16 طیارے نے ایر شا فضائی بیس سے پرواز بھری تھی۔ طیارے کو حادثہ رات گئے 11 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والا ایف 16 طیارہ 20 ویں فائٹر ونگ کے زیر استعمال تھا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 6 ہفتوں میں یہ امریکی فضائیہ کا 5 واں جنگی طیارہ تباہ ہوا ہے۔تباہ ہونے والے ایف 16 سی ایم طیارہ کا تعلق امریکا کے جدید ترین جنگی طیاروں میں ہوتا ہے، جو ایف 16 فائٹنگ فیلکن کا جدید ورژن ہے، جب کہ یہ بلاک 52/50 کی سیریز سے تعلق رکھتا ہے، جسے سال 1990 میں خریدا گیا۔ایف 16 طیارہ دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو مہارت سے تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ اس طیارے کو وائلڈ ویل بھی کہا جاتا ہے۔طیارے میں نصب حارم میزائل زمین میں لگے گراؤنڈ بیس ریڈار سسٹم کو تلاش کرکے تباہ کرتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv