تازہ تر ین

’اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم ہاﺅس کا خرچ 30 کروڑ روپے تک کم کیا‘، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم ہاو¿س کا خرچ 30 کروڑ روپے تک کم کیا۔فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) افسران سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں حکومت میں آنے کے بعد تاریخی خسارے ملے، لوگوں کے پاس پیسا ہے مگر ہم ٹیکس نظام میں انہیں شامل نہیں کرپائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنا ایک مقدس فریضہ ہے، اس وقت ہم ملکی تاریخ کے اہم ترین دوراہے پر کھڑے ہیں، آدھے ٹیکس محصولات قرض کی ادائیگی میں خرچ ہوجاتے ہیں، ہمیں ٹیکس ادائیگی کو قومی فریضہ سمجھنا پڑے گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ’ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے عوام میں اعتماد کا فروغ ضروری ہے، کیا وجہ ہے کہ پاکستانی قوم خیرات تو دیتی ہے لیکن ٹیکس محصولات بہت کم ہیں، نوجوانوں کو تعلیم دی جائے تو ملک اوپر چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں میں ایف بی آر کے خوف کا خاتمہ کرنا ہوگا، ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے عوام میں اعتماد کا فروغ ضروری ہے،جب تک حکومت پر اعتماد بحال نہیں ہوگا لوگ ٹیکس نہیں دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ دیگر ممالک میں پیسا عوام پر خرچ ہوتا ہے اس لیے لوگ ٹیکس زیادہ دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم آفس کا 30 کروڑ روپے خرچ کم کیا، وزیراعظم ہاو¿س میں نہیں رہتا، گھر کے باہر سڑک ٹوٹی ہوئی تھی اپنے پیسے سے مرمت کی۔انہوں نے کہا کہ اپنے اخراجات کم کیے تاکہ لوگوں کو احساس ہو ان کے پیسے کی قدر کی جارہی ہے،ماضی میں مری میں گورنر ہاو¿س کی آرائش پر 83 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، ہم مائینڈ سیٹ تبدیل کررہے ہیں، عوام کا پیسا عوام کے لیے ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اخراجات کم کرنے کی مہم خود اپنی ذات سے شروع کی۔وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کار فکسڈ ٹیکس دینا چاہتے ہیں، ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتے، کفایت شعاری سے 45 ارب روپے خرچ کم کیا،اگلے سال گورنر ہاو¿سز کے اخراجات زیرو تک لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر اصلاحات کامیابی سے چل گئے تو ملک نئے دور میں داخل ہوگا، اخراجات میں کفایت شعاری سے خسارے میں کمی آئی ہے، سمندر پار پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ میرے اقوام متحدہ کے دورے پرایک لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ ہوئے ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اخراجات کم کرنے کی مہم خود اپنے ذات سے شروع کی، میں نے دورہ واشنگٹن پر 65 ہزار ڈالر خرچ کیے۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری نے 12 لاکھ ڈالر میں اقوام متحدہ کا دورہ کیا، نوازشریف نے 11 لاکھ اور خاقان عباسی نے 8 لاکھ روپے یو این دورے پر خرچ کیے۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کے اقوام متحدہ کے دورے پرایک لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv