تازہ تر ین

آج کی ناکام ہڑتال پر وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کا اظہارِ خیال

لاہور(صدف نعیم سے)وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کا آج کی ناکام ہڑتال پر اظہارِ خیال ۔بعض تاجر تنظیموں کی طرف سے ہڑتال کی ناکامی درحقیقت حکومت کی کامیابی ہے ۔ہڑتال میں حصہ نہ لینے والی محب وطن تاجر برادری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یہ ثبوت ہے کہ قوم باشعور ہو چکی ہے۔عوام تخریب کاروں کے جھانسے میں آنے والی نہیں۔ عوام جان گئے ہیںکہ سابقہ حکمرانوں نے ان کے ٹیکسوں کا پیسہ ذاتی عیاشیوں پر اڑا دیا۔عوام سمجھ گئے کہ موجودہ مہنگائی سابقہ دونوں حکومتوں کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔عمران خان نہ صرف خود سادگی اپنا رہے ہیں بلکہ پوری حکومت کوکفایت شعاری کا پابند بنایا ہے۔تحریک انصاف محب وطن عوام اور تاجر برادری کے حکومت پر اعتماد کی قدر کرتی ہے۔انشا اللہ ہماری حکومت کی کفایت شعاری اور عوام دوست پالیسیاں جلد معیشت میں استحکام لائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv