تازہ تر ین

پہلا سیمی فائنل: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ

مانچسٹر: (ویب ڈیسک)ورلڈکپ2019 کا پہلا سیمی فائنل آ ج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔بھارت اس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں نمبر ون ٹیم رہی ہے اور نیوزی لینڈ چوتھی پوزیشن پر رہا۔ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیوں کے درمیان میچ بارش کے سبب نہیں ہوسکا تھا۔انگلینڈ میں جاری کرکٹ کے عالمی کپ میں کوہلی الیون اب تک نو میں سے سات میچ جیت چکی ہے۔ نیوزی لینڈ نےنو میں سے پانچ میچ جیتے تھے لیکن اس نے بہتر رن ریٹ پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا۔گزشتہ ورلڈکپ میں بھارت کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی تھی جب کہ نیوزی لینڈ کو فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں مات کھانی پڑی۔بھارت نے 2011 میں آخری ورلڈ کپ جیتا تھا جب کہ نیوزی لینڈ کے نصیب میں ایک بار بھی یہ ٹرافی نہیں آئی ہے۔آج کے میچ سے متعلق نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ بلاشبہ بھارت ایک اچھی ٹیم ہے لیکن ہمارے کھلاڑی سیمی فائنل میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کیویز بلے باز راس ٹیلر نے کہا کہ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو شائقین کی زیادہ حمایت ملے گی اور ہمیں اندازہ ہے کہ نیلے رنگ کے جھنڈے زیادہ ہوں گے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ اب ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ہم کسی حریف کو آسان نہیں سمجھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں جو ٹیم بہادری سے فیصلے کرے گی فتح اسی کا مقدر بنے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv