تازہ تر ین

افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لندن  (ویب ڈیسک)عالمی کپ 2019 کے36 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ” ہم بھی پہلے بلے بازی کرنا چاہتے تھے تاہم بدقسمتی سے ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، ہماری گیند بازی اچھی فارم میں ہے امید ہے ہم افغانستان کو کم ٹوٹل پر آﺅٹ کر دیں گے“انہوں نے کہا کہ ہم اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جو ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اتاری تھی، پوری ٹیم پرجوش ہے اور بغیر کسی خوف کے ہماری توجہ اس میچ پر مرکوز ہے۔افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لئے بہت سازگار لگ رہی ہے، امید ہے دوسری اننگز میں اسپنرز کو وکٹ سے مدد ملے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے اور حال میں ہی انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔میچ معمول کے مطابق دن 2:30 پر شروع ہوگا اور آج بارش بھی کسی ٹیم کی مدد کو نہیں آئے گی کیونکہ یہ لیڈز کا گرم ترین دن ہے جب درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ماہرین کرکٹ پیچ کو تیز گیند بازوں کے لیے ساز گار قرار دے رہے ہیں۔ اب تک اس میدان میں ہونے والے ہر مقابلے کی فاتح وہی ٹیم رہی جس نے اپنے فاسٹ بالرز کا صحیح استعمال کیا۔گرین شرٹس کے پاس چونکہ بہترین تیز گیند باز موجود ہیں تو پاکستان اس صورتحال سے فائدہ اٹھاکر سیمی فائنل کی جانب اپنا سفر مزید آسان بنا سکتا ہے۔قومی ٹیم کیلیے آج بھی صورتحال’کرو یا مرو’ سے کم نہیں ہے کیوں کہ مزید ایک بھی شکست پاکستان کو ورلڈکپ سے خالی ہاتھ لوٹنے پرمجبور کر سکتی ہے۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اگرچہ348 کا بڑا ہدف دے کر انگلینڈ کو شکست سے دو چار کر چکا ہے لیکن افغانستان بھی کسی ٹیم کے لیے آسان ہدف ثابت نہیں ہوا۔مقابلہ بظاہر تو یکطرفہ لگ رہا ہے لیکن ٹورنامنٹ سے قبل ایک تربیتی(پریکٹس) میچ میں قومی ٹیم کو افغانستان سے شکست ہوگئی تھی اور بھارت کو بھی اس سے جیتنے کیلیے جان توڑ محنت کرنی پڑی۔ورلڈکپ 2019 میں شریک آج کے دونوں حریف قبل ازیں تین بار آمنے سامنے آچکے ہیں لیکن افغانستان ایک بار بھی فتح کا مزہ نہیں چکھ پایا۔ماہرین کرکٹ کا پاکستان کو مشورہ ہے کہ بظاہر آسان حریف ہونے باوجود اپنی سابقہ ٹیم میں کوئی ردوبدل نہ کرے بصورت دیگر افغان ٹیم میچ کا پانسہ پلٹنے کی سکت رکھتی ہے۔سرفراز الیون میںشعیب ملک کی جگہ حارث سہیل کو شامل کرنے سے بیٹنگ لائن تو بہتر ہوئی ہے لیکن سلامی بلے بازوں کو پھر بھی بھاری ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔دوسری جانب افغانستان سے متعلق کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ راشد خان گرین شرٹس کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں ہیں۔ اس گیند باز کو سمجھنے میں ذرا سی بھول چوک قومی ٹیم کو چاروں شانے چت کر سکتی ہے۔پاکستان نے اپنے حریف کو سمجھنے میں ذرا سی کوتاہی برتی تو افغانستان کے ریکارڈ میں بھی جنوبی افریقہ کی طرح ایک غیر متوقع فتح درج ہوجائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv