تازہ تر ین

پاکستان کا فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنیوالے عالمی ادارے کی امداد کا اعلان

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ایڈ ہاک کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی شہریوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ یہ مالی امداد پاکستان کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے، پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے حصول تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔یاد رہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ‘انروا’ کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، انروا اپنے علاقوں سے بے دخل فلسطینیوں کی صحت، تعلیم اور دیگر ضروریات پوری کرتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv