تازہ تر ین

سب نوں مبارکاں،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو6و کٹوں سے شکست دے دی

برمنگھم(ویب ڈیسک)سب نوں مبارکاں،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو6و کٹوں سے شکست دے دی پاکستان جیت کے قریب،215رنز بنا لئےپاکستان کو جیت کیلئے54بالزپر 49رنز درکارپاکستان کو جیت کیلئے84بالزپر 84رنز درکار پاکستان کی تیسری وکٹ 110رنز پر گر گئیکرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے 238 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 44 رنز پر گرِ گئی ہے۔فخر زمان اور امام الحق پر مشتمل گرین شرٹس نے اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے ہی اوور میں 19 رنز پر فخرزمان کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 9 رنز بنائے جب کہ 44 کے مجموعے پر امام الحق بھی چلتے بنے، وہ 19 رنز ہی بنا سکے۔کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے 238 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔فخر زمان اور امام الحق پر مشتمل گرین شرٹس نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 2 اوورز میں 15 رنز بنا لیے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں آج اپنا انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیل رہی ہے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا تاہم 5 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر نے مارٹن گپٹل کو بولڈ کردیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے دوسرے اوپنر کولن منرو کو پویلین کی راہ دکھائی۔شاہین آفریدی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اورچوتھے نمبر پر آنے والے راس ٹیلر کو بھی صرف 3 رنز پر آﺅٹ کردیا، شاہین کی گیند پر سرفراز نے راس ٹیلر کا زبردست کیچ لیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے ٹام لیتھم کی وکٹ بھی حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستانی بولرز کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور 41 رنز بنائے تاہم وہ شاداب خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ بعد ازاں جیمز نیشان اور کولن گرینڈ ہوم نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس کے سبب نیوزی لینڈ کی ٹیم 200 سے زائد اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔دونوں آل راﺅنڈرز نے نہ صرف اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں بلکہ جیمز نیشان نے کیریئر کی بہترین اننگز بھی کھیلی، وہ 97 رن پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ گرینڈ ہوم 64 رنز کی اننگز کھیل کر رن آﺅٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جب کہ محمد عامر اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پاکستان کو آج کا میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا تاہم ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائی گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv