تازہ تر ین

دنیا کے امیر ترین شخص کی مہنگی ترین طلاق

لاہور( ویب ڈیسک ) دنیا کا امیر ترین جوڑا ایک دوسرے سے الگ ہوگیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے تمام معاملات کو طے کرلیا ہے۔

جی ہاں دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور ان کی اہلیہ میکنزی شادی کے 25 سال بعد ایک دوسرے سے الگ ہوگئے ہیں۔

اس فیصلے کا اعلان دونوں نے رواں سال جنوری میں کیا تھا اور اب مالی معاملات کو طے کرنے کے بعد باضابطہ طور پر علیحدگی کا بیان دونوں نے الگ الگ ٹوئیٹس کی شکل میں جاری کیا۔

میکنزی بیزوز نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ جیف بیزوز اور انہوں نے علیحدگی کے عمل کو مکمل کرلیا ہے اور انہیں ایمازون میں جیف بیزوز کے 25 فیصد شیئرز ملیں گے۔

ٹوئیٹ میں مزید بتایا کہ میکنزی وہ جیف بیزوز کو ایمازون کے 75 فیصد اسٹاک دینے پر خوش ہیں جبکہ اپنے حصص کا ووٹنگ کنٹرول بھی وہ سابق شوہر کو دے رہی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے واشنگٹن پوسٹ اور بلیور اوریجن میں اپنے شیئر بھی جیف بیزوز کے سپرد کردیئے۔

اب میکنزی ایماوزن کے 4 فیصد شیئر کی مالک بن چکی ہیں اور اس کمپنی کی تیسری بڑی شیئر ہولڈر بن چکی ہیں۔

مجموعی طور پر میکنزی ایمازون کے شیئرز کی بدولت 35.6 ارب ڈالرز کی مالک بن چکی ہیں، جبکہ جیف بیزوز اب بھی 115 ارب ڈالرز کے مالک ہونے کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں کیونکہ دوسرے نمبر پر موجود بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 102 ارب ڈالرز ہے۔

اس جوڑے کی جانب سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں دائر کی گئی طلاق کی درخواست میں یہ تفصیلات سامنے آئیں اور طلاق کا حتمی دستاویز 90 دن میں جاری ہوگا۔

اس دستاویز کے مطابق اگر میکنزی اپنے شیئرز فروخت بھی کردیں تو بھی جیف بیزوز ان حصص کے ووٹنگ کنٹرول کو اپنے پاس رکھ سکیں گے اور ان کا یہ اختیار ایمازون کے بانی کی موت یا قانونی طور پر دستبرداری کی صورت میں ہی ختم ہوگا۔

جنوری میں اس جوڑے کی جانب سے بیان میں بتایا گیا تھا ‘ طویل عرصے تک الگ رہنے کے بعد ہم نے طلاق کا فیصلہ کیا ہے، مگر بطور دوست اپنی زندگیوں کو شیئر کرتے رہیں گے’۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv