تازہ تر ین

ساتویں کی انگریزی میں مقبوضہ کشمیر کو بھارتی حصہ قرار دیدیا گیا

ملتان (رانا طارق عزیز سے) پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ نے مقبوضہ کشمیر کلاس 7کی انگلش میں بھارت کا حصہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ایک نجی سکول کی کتابوں میں بھی اسی قسم کا مواد شامل تھا۔ میڈیا میں خبریں آنے کے بعد کتابوں کو سکولوں سے اُٹھایا گیا جبکہ اب خود پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ نے مقبوضہ کشمیر کو انڈیا کا حصہ قرار دیتے ہوئے بچوں کو پڑھانا شروع کردیا ہے۔ کلاس 7کی انگلش بُک ایڈیشن 2016-17ءکے لکھنے والوں میں پروفیسر مرزا غلام محمد بیگ، پروفیسر ممتاز احمد، مسز منزہ تجمل، مسز طیب صدف، ایڈیٹرز میں مرزا غلام محمد بیگ، پروفیسر ممتاز احمد، سپروائزر میں محمد زبیر (اے ایس ایس) اور ڈیزائننگ میں محمد عمیر، محمد عارف شامل ہیں۔ اس ایڈیشن کی 66ہزار کتابیں شائع ہوئیں۔ سبق نمبر14 جن کا عنوان A Terrible Earth Quake (ایک خوفناک زلزلہ) ہے جوکہ اکتوبر 2005ءمیں اسلام آباد اور کشمیر کے علاقوں میں آیا تھا اور اس میں خوفناک تباہی ہوئی تھی۔ سبق نمبر14 کے صفحہ نمبر164 پر لکھا گیا کہ Destruction in many areas of Kashmir (AJK), Khyber Pakhtunkhwa and western and southern parts of occupied Kashmir. آزاد کشمیر چند پختونخوا اور مقبوضہ کشمیر کے مغربی اور شمالی حصوں میں بہت تباہی ہوئی جبکہ پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کے 2017-18ءکے ایڈیشن میں اسی کتاب کے سبق نمبر14 کے صفحہ 164 پر ایڈیشن (2016-17ئ) شائع کرنے والی ٹیم نے مقبوضہ کشمیر کی جگہ انڈیا کا علاقہ مانتے ہوئے لکھا کہ Destruction in many areas of Azad Kashmir, Khyber Pakhtunkhwa and India western and southern Kashmir آزاد کشمیر، خیرپختونخوا اور انڈیا کے مغربی اور شمالی کشمیر کے بہت سے علاقوں میں تباہی ہوئی اور اس ایڈیشن کی 42ہزار کاپیاں شائع کرکے مارکیٹ میں فروخت کے لئے دی گئیں جبکہ پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کی طرف سے شائع ہونے والے 2018-19ءکے ایڈیشن میں اسی ٹیم جس نے ایڈیشن 2016-17ئ، 2017-18ءاور 2018-19ءشائع کیا، نے ایک مرتبہ پھر غلطی دور کرنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر کو انڈیا کا علاقہ مانتے ہوئے یہ شائع کیا کہ Destruction in many areas of Kashmir, Khyber Pakhtunkhwa and India western and southern Kashmir آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور انڈیا کے مغربی اور شمالی کشمیر کے بہت سے حصوں میں تباہی ہوئی۔ اس ایڈیشن کی 44ہزار کاپیاں شائع کرکے مارکیٹ میں بھیجی گئیں جبکہ حیران کُن امر یہ ہے کہ سرکاری سکولوں میں بھیجے گئے ایڈیشن 2019-20ءجس پر لکھا ہوا ہے کہ یہ کتاب برائے فروخت نہیں ہے (Not for Sale)، اس ایڈیشن کو بھی اسی ٹیم نے مرتب کیا اور پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ نے شائع کیا اور اس میں بھی مقبوضہ کشمیر کا فقرہ درست کرنے کے بجائے انڈیا کے ساتھ (S) کا اضافہ کردیا گیا جس کا مطلب ہے کہ بالکل انڈیا کا ہے۔ فقرہ کچھ یوں لکھا گیا ہے کہ Desturction in many areas of Azad Kashmir (AJK) Khyber Pakhtunkhwa and India’s western and southern Kashmir آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور انڈیا کے شمالی اور مغربی کشمیر کے بہت سے حصوں میں تباہی ہوئی۔ حیران کُن امر یہ ہے کہ پہلے مقبوضہ کشمیر کا لفظ ختم کرکے انڈین کشمیر کے لفظ کا اضافہ کیا گیا۔ اس غلطی کو درست کرنے کے بجائے ”S“ کا اضافہ کردیا گیا جس کا مطلب یقینی ہوتا ہے۔ تعلیمی حلقوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے غلطی درست کرنے اور کتاب دوبارہ شائع کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv