تازہ تر ین

علاج کیلئے نواز شریف کے لندن جانے کا فیصلہ کس کے ہاتھ میں ہے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے واضح کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج پر نہ سیاست کی جارہی ہے اور نہ ہی کوتاہی برتی جارہی ہے، ان کے لندن جانے کا فیصلہ حکومت نے نہیں عدالت نے کرنا ہے۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر بار کہا جاتاہے کہ نوازشریف کو سہولتیں نہیں مل رہیں، رپورٹ کے مطابق ان کے گردوں میں پتھری ہے، علاج میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی انہیں کہاکہ وہ کسی بھی ہسپتال میں علاج کراسکتے ہیں، نوازشریف کو پیشکش کی کہ اپنے ڈاکٹر کو بلوانا چاہتے ہیں تو بتائیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے واضح کیا کہ نواز شریف کے علاج پر کوئی سیاست نہیں کی جارہی ، ان کے باہر جانے کے حوالے سے ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے ان کے لندن جانے کا فیصلہ عدالت نے کرناہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv