تازہ تر ین

نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

ڈونیڈن(ویب ڈیسک): نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 88 رنز سے شکست دی، مہمان بنگلادیشی ٹیم 331 رنز کے جواب میں 242 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بنگلا دیش کی جانب سے شبیر الرحمان 102 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ محمد سیف الدین 44 اور مہدی حسن نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ کے ٹم ساو¿تھی نے 6کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔بہترین کارکردگی پیش کرنے پر میزبان ٹیم کے ٹم ساو¿تھی ‘مین آف دی میچ’ اور مارٹن گپٹل ‘پلیئر آف دی سیریز’ قرار پائے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 330 رنز بنائے، جس میں راس ٹیلر نے 69، ہینری نکلس نے 64، ٹام لیتھم 59، مارٹن گپٹل نے 29 رنز شامل کیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv