تازہ تر ین

لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید

لورالائی(ویب ڈیسک)لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ لورالائی میں پولیس میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت صادق علی، غلام محمد، جاوید احمد، مطیع اللہ اور نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے وقت کمپلیکس میں 800 کے قریب امیدوار بھرتی کے لیےموجود تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام امیدواروں کو کمپلیکس سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 3 خود کش بمباروں نے ڈی آئی جی آفس کمپاﺅنڈ لورا لائی میں داخل ہونے کی کوشش کی، ڈیوٹی پر موجود پولیس نے ان دہشت گردو ں میں سے ایک کو اسی وقت ہلا ک کردیا، جب کہ 2 دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ایک سائیڈ روم میں گھس گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار،5سول ملازمین اور ایک امیدوار شہید ہو گئے، جب کہ 21 افراد زخمی ہوئے، جن میں، 12 پولیس اہلکار اور9 امیدوار شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی بلوچستان اور فوجی دستوں کو طلب کیا گیا، اور کمپاﺅنڈ میں موجود 800 امیدواروں کو با حفاظت نکالا گیا، آپریشن کے دوران باقی 2 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورا لائی کلیئرکرا لیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv