تازہ تر ین

سیاحوں کی بس پر حملہ، مصری پولیس کی کارروائی میں 40 دہشت گرد ہلاک

قاہرہ(ویب ڈیسک) مصر میں بم دھماکے کے باعث 4 غیرملکی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے ایک کارروائی میں 40 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گیزا کے علاقے میں 40 دہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی اسی علاقے میں سیاحوں کی بس پر بم دھماکے کے بعد کی گئی۔مصر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 30 جنگجوﺅں کو گیزا کے علاقے میں علی الصباح کیے جانے والے سرچ آپریشن میں موت کے گھاٹ اتارا گیا جب کہ 10 دہشت گرد کو صنعائی کے علاقے میں مارے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران گرفتاریاں بھی کی گئیں تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ہلاک ہونے والے جنگجوﺅں کے قبضے سے بھاری مقدار خطرناک اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔واضح رہے کہ اہرام مصر جانے والی سیاحوں کی ایک بس کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سڑک کنارے نصب بم کو دھماکے سے اڑادیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 غیر ملکی سیاح ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv