تازہ تر ین

پاک کیویز فیصلہ کن ون ڈے آج

دبئی(اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (آج) اتوار کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت سہ پہر4بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ کیویز نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں گرین شرٹس کو 47 رنز سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی لیکن پاکستانی ٹیم نے دوسرا میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کیا، اب دونوں ٹیموں نے سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کی حالیہ کارکردگی اور فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کن معرکے میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔قومی کپتان سرفرازاحمدنے کہاہے کہ باﺅلرزنے دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھائی جس کی بدولت بلے بازوں کےلئے کام آسان ہوگیا۔امید ہے ٹیم جیت کاتسلسل برقراررکھے گی اورآج بازی نام کرتے ہوئے سیریزبھی نام کریں گے۔شاہین آفریدی سے فیصلہ کن معرکے میں بھی اچھی کارکردگی کی امیدہے۔دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن نے بھی جیت کے عزم کااظہارکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں ہم سے جو غلطیاں ہوئیں کوشش ہوگی اس کو آئندہ نہ دہرائیں ۔بڑاٹوٹل بورڈپر نہ سجانے کے باعث ہمارامیچ پر کنٹرول نہ رہا۔آخری میچ میں اچھا مقابلہ دیکھنے میں آئے گا۔باﺅلرزکاکردارانتہائی اہم ہوگا۔گرین شرٹس کے پاس خطرناک کھلاڑی موجودجومیچ کانقشہ بدل سکتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز16نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گی،دوسرا ٹیسٹ24نومبر کو دبئی ،تیسرا اور آخری ٹیسٹ3دسمبر سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv