تازہ تر ین

رنبیر کپور کی سابقہ اور موجودہ گرل فرینڈ کی ایک ساتھ پروگرام میں شرکت

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی مقبول ٹی وی شو کافی ود کرن کے سیزن 6 کا آغاز بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون اور موجودہ گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہوچکا ہے۔شو کی میزبانی ہمیشہ کی طرح نامور ہدایت کار کرن جوہر کر رہے ہیں جنہوں نے نئے سیزن کے آغاز میں ہی بالی وڈ کی مقبول اداکاراو¿ں کو ایک ساتھ مدعو کیا۔شو کے دوارن لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس پر پرستاروں کا کہنا ہے کہ دونوں کے ساتھ رنبیر کپور کو بھی مدعو کرنا چاہیے تھا۔کرن جوہر نے گزشتہ ماہ ہی سب کو ٹوئٹر پر آگاہ کردیا تھا کہ دپیکا اور عالیہ سے نئے سیزن کو خوش آمدید کہا جائے گا اور کافی کا پہلا کپ لڑکیوں کی طاقت کے بارے میں ہوگا۔ تاہم اب شو کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہیں۔شو کی پہلی قسط اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ دونوں کا تعلق رنبیر کپور سے ہے، دپیکا ان کی سابقہ جب کہ عالیہ بھٹ ان کی موجودہ گرل فرینڈ ہیں اور پہلی بار ایک ساتھ دونوں سے ذاتی گفتگو کی گئی ہے۔کرن جوہر نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شو کی تصاویر بھی شیئر کیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv