تازہ تر ین

سلانوالی میں ن لیگی رہنما دانیال عزیز کے قبضے سے 13 مربع زمین واگزار

لاہور / سرگودھا / سلانوالی / اوکاڑہ: اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قابض سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے قبضے سے 13 مربع زمین واگزار کرالی۔عاصم رضا ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ سرکاری رقبہ تقریباً 2400 کنال واقع 170/172 سلانوالی میں انور عزیز نے 1960 میں محکمہ لائیو اسٹاک سے لیز پر لیا تھا جس کی مدت 2000 میں ختم ہو گئی تھی، اب 18 سال سے اس سرکاری زمین پر ان کے بیٹے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز ناجائز طور پر قابض ہیں جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے انکوائری نمبر 206/2018 کا حکم دیتے ہوئے عروج الحسن ڈپٹی ڈائریکٹر (تفتیش) اور اسرار حسین کاظم اسسٹنٹ ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) اینٹی کرپشن سرگودھا کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اور معلوم ہوا کہ سرکاری رقبہ تقریباً 2400کنال واقع 170/172 سلانوالی  پر انور عزیز وغیرہ محکمہ مال کی ملی بھگت سے ناجائز قابض ہیں، جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے مقامی پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv