تازہ تر ین

چینی اداکارہ 3 ماہ کی پراسرار گمشدگی کے بعد منظرعام پر آگئی

بیجنگ(شوبزڈیسک)ہالی وڈ فلم سیریز ایکس مین فیوچر پاسٹ میں کام کرکے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی چینی اداکارہ” فان بنگ بنگ “ 3ما ہ کی پراسرار گمشدگی کے بعد منظرعام پر آگئیں۔جولائی کے آغاز میں یہ اداکارہ اچانک غائب ہوگئی تھیں جب اس پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق فان بنگ بنگ نے ایک فلم میں کام کرنے پر 3 کروڑ چینی یوآن 53 کروڑ پاکستانی روپے کمائے مگر اس آمدنی کو 2 معاہدوں میں تقسیم کرکے پیش کیا۔ یعنی عوام کے سامنے ایک کروڑ یوآن لینے کا معاہدہ پیش کیا تاکہ ٹیکسوں سے بچ سکیں۔اب 3 ماہ بعد اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے چینی حکومت سے معذرت کی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv