تازہ تر ین

منشا پاشا پھر سے کراچی کے جرائم کا حصہ بننے والی ہیں ،مگر فلمی دنیا کا۔

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی منشا پاشا جلد ہی پاکستان کے صنعتی حب پر بننے والی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔کراچی کے جرائم، رومانس اور پراسراریت پر بننے والی یہ فلم منشا پاشا کی دوسری فلم ہوگی،جس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ اسے آئندہ برس تک ریلیز کردیا جائے گا۔اگرچہ اس فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آ سکا، تاہم اطلاعات ہیں کہ منشا پاشا نے فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ اس کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں احمد علی اکبر، علی کاظمی اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔فلم کے حوالے سے ے بات کرتے ہوئے منشا پاشا نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اس فلم کو کامل اور حنا چیما نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ اس کی ہدایات کمال خان دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ کمال خان کی پہلی فلم ہوگی، تاہم وہ ماضی میں موسیقی کے متعدد منصوبوں کی ہدایات دے چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv