تازہ تر ین

تمام ڈیموں کی تعمیر ضروری، سیلاب کے خطرات کم ہونگے: شمس الملک، بلدیاتی نظام میں تبدیلی کیلئے قوت ارادی درکار، وزیراعظم تبدیلی لاسکتے ہیں: کنور دلشاد کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ کے پی شمس الملک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیم کے معاملے میں بہت پیچھے رہ گیا ہے لہٰذا اب فوری طور پر اس پر کام شروع ہونا چاہئے چینل ۵ کے پروگرام نیوز ایٹ 7 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بھی بہت ضروری ہے اس کی کے پی کو بہت ضرورت ہے ڈیم کی تعمیر سے سیلاب کے خطرات کم ہوں گے۔ بجلی کم قیمت پر پیدا ہو گا بھاشا ڈیم کے لئے چین بھی پاکستان کی امداد کر سکتا ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے ملک میں ڈیم بننے نہیں دیے بھاشا کے ساتھ دیگر ڈیمز بھی ضروری ہیں۔ ایک ساتھ کئی ڈیمز پر کام شروع ہو سکتا ہے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ اصولی طور پر تحریک انصاف بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنا چاہتی ہے اس کے لئے بہت قوت ارادی کی ضرورت ہے لیکن اب ہمارے وزیراعظم ایسا چاہتے ہیں تو یہ ہو سکتا ہے۔ لندن سے چینل ۵ کے بیورو چیف امداد حسین نے بتایا کہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کر دی گئی ہے حسن اور حسین نواز پاکستان نہیں آئے۔ لندن میں تاریخ کا ایک بڑا جنازہ تھا چودھری نثار نے بھی کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv