تازہ تر ین

فلم انڈسٹری کے سینئر ز پر مشتمل بااختیار کونسل بنائی جائے: ریشم

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی کیلئے روایتی اسکرپٹ کی بجائے اب نئے موضوعات تلاش کرنا ہوںگے ، فلم انڈسٹری کے معاملات چلانے کیلئے سینئر ز پر مشتمل ایک بااختیار کونسل تشکیل دی جائے اور اس کے پاس وسائل بھی ہونے چاہئیں ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہمیں صرف معاشرے میں پھیلی برائیو ں کو ہی نہیں دکھانا چاہیے بلکہ اس میں توازن قائم کیا جائے اور معاشرے کے اچھے پہلوﺅں کو بھی اجاگر کیا جائے ۔جہاں ہم برائی کو دکھاتے ہیں وہیں اس کی اصلاح کیلئے بھی کردار ہونے چاہئیں۔ ریشم نے کہا کہ یہاں حکومت ابھی تک میڈیا کی اہمیت کو نہیں سمجھ سکیں اسی لئے اس پر توجہ نہیں دی جاتی ۔ فلم ، تھیٹر اور ٹی وی ایسے پلیٹ فارم ہیں جس سے قوم کی تربیت کی جا سکتی ہے اور جس کام کے نتائج کئی دہائیوں میں بھی حاصل نہیں ہو سکتے ہم اس کے ذریعے چند سالوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلموں ، تھیٹر اورڈراموں کے آغاز پر عوام کی تربیت اور آگاہی کیلئے اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنے ،صبر و تحمل اور قوانین سے آگاہی کا ایک حصہ شامل کیا جائے اور پھر دیکھیں اس کے کس طرح مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv