تازہ تر ین

سونالی بیندرے کی موت کی افواہوں پر ان کے خاوند کا اظہار افسوس

نئی دلی(ویب ڈیسک)کینسر کے مرض میں مبتلا بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی موت سے متعلق افواہوں پر ان کے شوہر نے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ذمہ داری کا احساس کریں۔اداکارہ سونالی ان دنوں امریکا میں موجود ہیں جہاں کینسر کی تشخیص کے بعد سے وہ قیام پذیر ہیں۔اداکارہ نے اپنی بیماری سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے ہی مداحوں کو آگاہ کیا جس کے بعد بالی وڈ اسٹارز سمیت ان کے مداحوں نے دکھ کا اظہار کیا تھا۔چند روز قبل اداکارہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ دنیا سے چل بسی ہیں جس پر بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی رام قدم نے سونالی کے خاوند سے اظہار افسوس کیا تھا۔بعد میں انہوں نے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سونالی بیندرے کے بارے میں جو دو دن سے سنا تھا وہ افواہ تھی، میں دعاگو ہوں ان کی اچھی صحت اور جلد ہی ٹھیک ہوجائیں۔سونالی بیندرے کے خاوند گولدی بیہل نے ٹوئٹر پیغام میں تمام پرستاروں سے کہا کہ ’میں درخواست کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کریں، ہمیں افواہوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی انہیں پھیلانا چاہیے، جو ایسا کرتے ہیں وہ جذبات مجروح کرتے ہیں‘۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv