تازہ تر ین

گلوکارہ دیبا کرن قطر میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگائیں گی

لاہور(شوبزڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ دیبا کرن جنہوں نے کئی گیت فلموں کیلئے بھی گائے اور راحت فتح علی خان کیساتھ بھی گا چکی ہیں ۔دیبا کرن آ ج کل ملک سے باہر پرفارمنس کیلئے جا چکی ہیں۔وہ اس وقت دوحہ میں پہنچ چکی ہیں جہاں وہ عید کے شوز میں لائیو پرفارمنس دیں گی ۔ گلوکارہ نے خبریں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ اس پہلے بھی تقریباََ دنیاکے ہر بڑے ملک میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں اور ہمیشہ اپنے وطن کی عزت کا خیال رکھا ۔ انہوں نے کہا میری آواز میرے اللہ کی طرف سے دیا گیا خوبصورت تحفہ ہے جس پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مختلف گیتوں پر مبنی البم بھی تیار کر رہی ہیں جسے کسی مناسب وقت پر چینلز اور سوشل میڈیا سے لانچ کریں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv