لاہور (شوبزڈیسک) پاکستانی فلمی صنعت کے نامور نغمہ نگاراورمصنف احمد راہی کی14ویں برسی آج منائی جائیگی ۔ احمد راہی کا اصل نام غلام احمد تھاجو 13نومبر 1923 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ ان کی مشہور فلموں میں یکے والی،مرزاجٹ ،ہیر رانجھا،چھو منتر، مہندی والے ہتھ،نکی جئی ہاں شامل ہیں۔ان کی فلم ”ہیر رانجھا“اپنے دور کی مقبول ترین فلم تھی ۔اس فلم کے گیت بھی انہوں نے لکھے جو تمام کے تمام مقبول ہوئے ان گیتوں کی دھن موسیقار خواجہ خورشید انور نے بنائی تھی ۔ان کا گیت ” ونجھلی والڑیا تو ایہہ گل بھلیں نا“ اور سن ونجھلی دی مٹھڑی تان وے“آج بھی سنے جائیں تو کانوں میں رس گھولتے ہیں۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

