لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ فنکارہ سوناکشی سنہا کی نئی فلم ” ہیپی پھر بھاگ جائے گی“ کے نمائشی حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لئے ۔ سات ستمبر کو سنیماﺅں کی زینت بننے والی فلم کی کاسٹ میں جمی شیرگل ، ڈیانا پینٹی اور علی فضل سمیت دیگر شامل ہیں ۔بھارتی سپر ہٹ رومانوی کامیڈی فلم ” ہیپی بھاگ جائے گی“ کا سیکوئل ” ہیپی پھر بھاگ جائے گی “ تیارکر لیا گیا ہے جو آئندہ جمعہ سات ستمبر کوپاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ ڈائریکٹر مدثر عزیز کی زیر ہدایت بننے والی اس فلم کے ابتدائی حصے میں مرکزی کردار ڈیانا پینٹی نے ادا کیا تھا جبکہ پاکستانی فنکارہ مومل شیخ بھی فلم کی کاسٹ میں شامل تھیں تاہم دوسرے حصے میں سوناکشی لیڈ کاسٹ میں نظر آرہی ہیں ۔ فلم پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 20کروڑ سے زائد بزنس کر چکی ہے ۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

