کراچی (شوبزڈیسک)بالی ووڈاداکارہ جوہی چاو¿لہ کراچی میں مختصر قیام کے بعد دبئی روانہ ہوگئیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ جوہی چاو¿لہ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی کراچی آمد کی اطلاع دی تھی۔ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ لنچ کے لیے بوٹ کلب آئی ہیں اور اس کے بعد وہ ”جوانی پھر نہیں آنی“فلم دیکھنے جائیں گی۔تاہم اب کراچی کے مختصر دورے کے بعد اداکارہ جوہی چاو¿لہ دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ دبئی روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے رشتے داروں سے ملنے کراچی آئی تھیں۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی فلم”جوانی پھر نہیں آنی2“کی بھی تعریف کی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

