تازہ تر ین

کیا آپ کو معلوم ہے ،بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں،ٹرین کے پیچھے xکیوں لکھتے ہیں

موجودہ دور میں انسانی زندگی مشین کی طرح تیز ہوگئی ہے اور لوگ اپنے معمول کے کام چیزوں پرغور کیے بغیر انجام دیتے ہیں۔ مثلاً ٹرین میں سفر کرتے وقت اس میں موجود چیزوں کے متعلق شاید ہی کبھی کوئی غور کرتا ہو یا بسکٹ کھاتے وقت شاید ہی کبھی لوگوں نے سوچا ہو کہ یہ کیسے بنتے ہیں۔

ٹرین کے پیچھے’’ایکس‘‘ (X) کانشان کیوں ہوتاہے؟

آپ نے کبھی نہ کبھی ٹرین میں ضرور سفر کیا ہوگا اورٹرین کے پیچھے کراس (ایکس) کا نشان بھی دیکھا ہوگا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی اس نشان کے متعلق سوچا کہ ٹرین کے آخر ی ڈبے پر یہ نشان کیوں بنایا جاتا ہے؟

ٹرین کے آخری ڈبے پر ’ایکس‘ کا نشان اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ ریلوے میں کام کرنے والے ملازمین اس نشان کو دیکھ کر سمجھ سکیں کہ ٹرین گزر چکی ہے اور اگر ٹرین کے ڈبے پر یہ ’ایکس‘ کا نشان نظر نہ آئے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹرین ابھی پوری طرح نہیں گزری ہے یا پھر ٹرین کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوگیا ہے اور اس کی کچھ بوگیاں غائب ہیں جس کے باعث ریلوے ملازمین کو بروقت ہوشیار کردیا جاتا ہے اور کسی سنگین حادثے سے بچا جاسکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv