تازہ تر ین

عمرا ن خا ن کی حکو مت آتے ہی گاڑیوں کی فر وخت میں 9 فیصد اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان میں بنائی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال 19-2018 کے پہلے ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اب تک مقامی سطح پر بنائی جانے والی 21 ہزار 3 سو 44 تجاتی اور کارگو گاڑیاں فروخت کی جاچکی ہیں۔خیال کیا جارہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس نادہندہ گان کو گاڑیوں کی فروخت پر عائد پابندی کے واضح اثرات آئندہ 2 یا 3 ماہ میں نظر آنے لگیں گے، کیونکہ ابھی کمپنیاں اپنے پرانے آرڈر پورے کر رہی ہیں۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ایک تجزیہ کار دانیال عادل کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی فروخت میں حالیہ اضافہ پس کچھ ماہ پہلے کے آرڈرز کی وجہ سے ہوا ہے جسے ملک کے میکرواکنامکس زمینی حقائق کی حمایت حاصل رہی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv