تازہ تر ین

حسین لوائی دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل

کراچی(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست حسین لوائی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حسین لوائی کو جیل سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے لیےحسین لوائی کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا جائے گا۔ایس ایس پی لانڈھی جیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حسین لوائی کو دل کی تکلیف ہوئی تو انہیں این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار دوسرے ملزم طحہٰ رضا کو بھی کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی کو منی لانڈرنگ کے کیس میں 6 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv