تازہ تر ین

عزم کی بہترین مثال یہ نوجوان کرکٹر تعلیم کیساتھ گھر والوں کی کفالت کیلئے برگر بھی بیچتا ہے

لاہور (ویب ڈیسک) ہمت، عزم اور حوصلہ ہو تو زندگی میں کچھ بھی حاصل کرنا مشکل نہیں ہوتا اور اسی ہمت اور عزم کی بہترین مثال یہ نوجوان کرکٹر ہے جو ناصرف پاکستان کی نمائندگی کا خواب آنکھوں میں سجائے سخت محنت کر رہا ہے بلکہ اپنی تعلیم کیساتھ گھر والوں کی کفالت کیلئے برگر بھی بیچتا ہے۔افضال منصور کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے جو روزانہ صبح 6 بجے بیدار ہو کر 2 گھنٹے اپنے بھائی کیساتھ کرکٹ کی پریکٹس کرتا ہے اور پھر سکول جاتا ہے۔ سکول سے واپس آنے کے بعد اپنے چچا کیساتھ مل کر برگر لگاتا ہے اور 10 گھنٹے تک یہ محنت جاری رکھنے کے بعد رات کو 10 بجے سو جاتا ہے۔افضال منصور کا کہنا ہے کہ اسے کرکٹ کا بہت شوق ہے اور وہ اس کیلئے بہت محنت بھی کر رہا ہے۔ حال ہی میں انڈر 13 ٹورنامنٹ ہوا جس میں وہ بہترین وکٹ کیپر قرار پایا جس پر اسے ٹرافی اور 2000 روپے کیش انعام بھی ملا۔ افضال نے امید ظاہر کی کہ وہ ایک روز پاکستان کی طرف سے کھیلے گا اور ملک کا نام روشن کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv