تازہ تر ین

اسٹوکس پر برسٹل واقعے کے حوالے سے ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد

لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ کی کراو¿ن پراسیکیوشن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر بین اسٹوکس پر برسٹل واقعے کے حوالے سے ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد کردی۔گزشتہ برس ستمبر میں بین اسٹوکس کو برسٹل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد نائٹ کلب کے قریب جھگڑا کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔انگلش آل راو¿نڈر کو اسی واقعے کے بعد رات حوالات میں گزارنی پڑی تھی جس پرانہیں بغیر کسی الزام کے چھوڑ دیا تھا۔بین اسٹوکس اس واقعے کے بعد ایشز سیریز میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے البتہ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن اب فرد جرم عائد ہونے کے بعد ان کی سلیکشن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv