تازہ تر ین
shahbaz shareef

الزام لگانیوالوں کو منہ کی کھانی پڑگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے حق وصداقت پرمبنی ہمارے موقف پرمہر تصدیق ثبت کردی ہے ۔آج ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ یہ فیصلہ سچائی اورانصاف کی فتح ہے اورمیں اس فیصلے پرا للہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکرادا کرتا ہوں ۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کا شکرگزار ہوں جس کے فیصلے سے حق وانصاف کا بول بالا ہوا اور یہ حقیقت کھل کرسامنے آگئی کہ آخری فتح سچائی کی ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج کا دن میری سےاسی زندگی کا اہم ترین دن ہے اورسپریم کورٹ کے فیصلے سے میرے خلاف لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تمام سےاسی پارٹےاں اوران کے کارکن اےک دوسرے کو کمزور کرنے کی کوششوں پرمبنی رواےتی سےاست کو ترک کر کے اپنی تمام تر توانائےاں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اورغرےب عوام کی حالت بدلنے کے لئے وقف کردےں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پےغام میں کہا ہے کہ16دسمبر2014 کو سفاک درندوں نے آرمی پبلک سکول پشاورمےں معصوم بچوں کو بدترےن بربرےت کا نشانہ بناےا اور ان معصوم بچوں کے لہو سے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکٹھی ہوئی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میںاتحاد اور اتفاق سے کئے جانے والے فیصلوں کے باعث شاندار کامیابیاں ملی ہیں اور آج وطن عزیز میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں اور اساتذہ نے عظیم مقصدکے حصول کےلئے اپنی جانوں کی عظیم قربانی دی اوربہادری وجرا¿ت کی نئی تارےخ رقم کی ۔ شہےد ہونےوالے بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہےرو ہےں اور رہیں گے ۔سانحہ اے پی ایس میں معصوم بچوں کی شہادت پر پوری قوم آج بھی سوگوارہے اورقوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہداءکے بہنے والے خون سے قوم کو امن نصیب ہوا ہے۔آرمی پبلک سکول کے بچو ں نے محفوظ اورپرامن پاکستان کےلئے اپنے لہو سے تارےخ لکھی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی و پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری محمد افضل خان اور سی پی این ای کے نائب صدر طاہر فاروق کے بھائی خالد فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوا ر خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں آتشزدگی کے باعث ماں اور 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن سے وےڈےو لنک کے ذرےعے سول سےکرٹرےٹ مےں اجلاس سے خطاب کےا۔ اجلاس مےں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زےر تعمےر منصوبے پر پےشرفت کا جائزہ لےاگےا۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ دکھی انسانےت کی خدمت کےلئے اےک رول ماڈل بنے گا اور ےہ خطے کا سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہو گا۔ وزےراعلیٰ نے منصوبے پر کام کی رفتار مزےد تےزکرنے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال مےں گردے اورجگر کے امراض کے مستحق مرےضوں کو جدےد علاج معالجہ مفت ملے گا اور20 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونےوالا یہ ادارہ اپنی مثال آپ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمےل کےلئے دن رات کام کےا جائے کےونکہ پہلے مرحلے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ منصوبے پر مزید محنت اور جذبے سے کام جاری رکھا جائے اور ہسپتال کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ لینڈا سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے کے وسائل سے جگر اورگردے کے مرےضوں کےلئے جدےد ہسپتال بنا رہی ہے اوراس ہسپتال مےں علاج معالجے کی عالمی معےار کی سہولتےں مہےا کی جائےں گی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حدیبیہ سے متعلق فیصلے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔ الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ حدیبیہ کو تباہ کر دیا لیکن حکومت سے معاوضہ نہیں لیا گیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں اتفاق فاﺅنڈری کو تباہ کر دیا گیا تھا۔ قرضوں کی ایک ایک پائی واپس کردی گئی۔ خان صاحب کرپشن کے بارے میں گلا پھاڑ پھاڑ کر بات کرتے ہیں جبکہ خود جہانگیر ترین کے جہازوں اور پیسے سے مستفید ہوتے رہے۔ عبدالعلیم خان نے لاہور میں اربوں کی زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ عمران خان کے دائیں بائیں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ میں غلط بیانی کی۔ عمران خان نیازی کے کیس میں نظرثانی کی گنجائش ہے۔ خان صاحب کے اور پانامہ کیس میں مماثلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جن کو ”امیر ترین“ کہتا ہوں کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کو سوا چار سال بعد میٹرو بنانے کاخیال آیا۔ عمران خان اور ان کی پارٹی وقت ضائع کرنے کی ماہر ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت قرضہ لیکر میٹرو بس منصوبہ شروع کر رہی ہے۔ یہی شخص چار سال کہتا رہا کہ لاہور میٹرو میں اربوں روپے ضائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے باعث سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ چار سالوں میں خیبرپختونخوا میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ کے پی میں ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے۔ پاکستان میں اندھیرے ختم ہو گئے۔ یہ کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔ نواز شریف کے خلاف کیس پانامہ کا تھا، فیصلہ اقامہ پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے سامنے اپنے مفروضات پیش کرتا رہتا ہوں، کوئی ڈکٹیٹرشپ نہیں کہ اپنی بات منوا لوں۔ انہوں نے کہا کہ نجفی رپورٹ پر پاکستان آ کر بات کروں گا۔ آصف زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرے محل بتایا جائے کس کا ہے۔ 60ملین ڈالر سوئس بینک میں زرداری کا پڑا ہے۔ ہائی کورٹ کے فل بنچ نے کہا کہ نجفی رپورٹ پبلک دستاویزات نہیں ہے۔ رپورٹ میں کوئی ایک جملہ بتا دیں جو میرے بارے میں ہو، اس بارے میں پاکستان آ کر مناسب وقت پر اپنی رائے دونگا۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان جنہوں نے زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں وہ عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم مشین ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv