تازہ تر ین

روس سے ملی بھگت، ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق چیئر مین پر فرد جرم عائد

واشنگٹن (اے این این) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن جتوانے کےلئے روسی مداخلت کی تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے منیجر اور ان کے بزنس پارٹنر پر فرد جرم عائد کر دی گئی ، دونوں کو نظر بند کردیا گیا، ٹرمپ کے سابق مشیر پہلے ہی ایف بی آئی کو گمراہ کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔ ٹرمپ کی مہم کے چیئرمین پال مینا فورٹ اورپال کے بزنس پارٹنر رِک گیٹس پر عائد الزامات میں منی لانڈرنگ اور یوکرین کی سابق روسی حمایت یافتہ حکومت کا ایجنٹ ہونے کے الزامات شامل ہیں تاہم دونوں نے خود پر الزامات سے انکار کیا ہے۔ فرد جرم میں ٹرمپ یا ان کی مہم کا کہیں ذکر نہیں ، اسی بات کو بنیاد بناکر ترجمان وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ فرد جرم سے ٹرمپ اور روس کی ملی بھگت کا کوئی ثبوت ظاہر نہیں ہوتا۔ امریکی خفیہ اداروں نے الزام عائد کیا تھا کہ روس نے انتخابی مہم کے دوران ہیلری کلنٹن کی ایسی ای میلز ہیک کر کے افشا کیں اور سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جس سے ڈیموکریٹ امیدوار کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv