تازہ تر ین
Inzemam-Ul-Haq

انضمام الحق بارے افسوسناک خبر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹی ٹین لیگ کے مالک ہیں، ایمبیسیڈر ہیں یا مینٹور، اس حوالے سے پی سی بی نے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ ٹی ٹین لیگ کی متحدہ عرب امارات میں رونمائی کے دوران انکشاف ہوا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ایک فرنچائز کے کو آنر ہیں۔لیگ کے منتظمین کی جانب سے باضابطہ طور پر بتایا گیا کہ انضمام الحق ایک فرنچائز کے برینڈ مینٹور اور اپنے بھائی انتظار الحق کے ساتھ کو آنر ہیں ۔ انضمام الحق مبینہ طور پر پی سی بی کے اخراجات پر ون ڈے ٹیم کی مشاورت کےلئے دبئی گئے تھے اور وہ ٹی ٹین لیگ کی تقریب کے موقع پر اسٹیج پر بھی دکھائی دیے تھے۔ پی سی بی نے میڈیا رپورٹس پر خاموشی اختیار کیئے رکھی تاہم اب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اس حوالے سے چھان بین شروع کردی ہے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی سب میڈیا رپورٹس ہیں اور یقینا اس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں پی سی بی کی پالیسی کی خلاف ورزی تو نہیں ہو ئی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹین لیگ کا انعقاد امارات کرکٹ بورڈ اور ٹین سپورٹس مینیجمنٹ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ٹی ٹین لیگ رواں سال 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ کرکٹ گرانڈ میں کھیلی جائے گی۔اس لیگ میں 6 فرنچائز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجابی لیجنڈز، پختونز، مراٹھا عربیئنز، بنگلہ ٹائیگرز، کولمبو لائنز اور کیرالہ کنگز شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv